قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر  محمد نذیر جونئیرشدید علیل ہوگئے، بیٹے نے علاج کیلئے اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات کرنےکی اپیل کی ہے۔   نذیر جونیئر شدید علالت کے باعث پیٹ میں پانی بھرنے لگا، چھاتی میں بھی انفیکشن ہوگیا،کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔صاحبزادہ سابق ٹیسٹ کرکٹر  نعمان نذیر  نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا ہے کہ والد  نذیر جونئیر کو فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے،والد کی طبعیت ناساز ہے اپنی طرف سے ان کے علاج معالجے کی کوشش کررہا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ابتدائی طور پر بہت ساتھ دیا تھا تاہم پچھلے تین چار سال سے ان کا علاج خود کروا رہا ہوں۔

Leave A Comment

Advertisement