تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کراچی سے لاہور پہنچا دی گئی۔چیمپئنز ٹرافی کو اگلے مرحلے میںافغانستان لے جایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹرافی ٹور سے متعلق شیڈول فائنل نہیں ہوا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کو لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی چمچماتی ٹرافی کو جمعے کے روز کراچی کے مختلف مقامات پر لے جایا گیا تھا۔3 روز کراچی کے مختلف مقامات پر دورے کے بعد شہر میں ٹرافی کا ٹور مکمل ہو گیا تھا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی یہ ٹرافی شیڈول سے 2 روز قبل بدھ کو ہی کراچی پہنچا دی گئی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement