آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے مقررہ 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر64رنز ہی بنا سکی ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا نے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے جیک فریزر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا ۔ ان کے بعد گلین میکسویل نے کمان سنبھالی اور پاکستانی باولرز کی دھلائی کرتے ہوئے 43 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 43 رنز پر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 10 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔مارکس سٹونس 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ آغاز سے ہی اچھی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہی۔اوپنر صاحبزادہ فرحان 8، محمد ررضوان 0سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد بابر اعظم تین، عثمان خان 4، سلمان آغا4،عرفان خان صفر ،ؒ حسین اللہ خان 12اور شاہین آفریدی 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب بارٹ لیٹ اور نا تھن ایلس3,3اور ایڈم زیمپا 2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
برسبین میں بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ کو 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جس کے تحت دو اوورز کا پاور پلے رکھا گیا جبکہ دو باولرز دو دو اوورز کروانے کی اجازت تھی اور تین باولرز ایک ایک اوور کروا سکے۔
Leave A Comment