بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو11 رنز سے شکست دے دی۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 219 رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے تلک ورما 107 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ابھیشیک شرما نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور اینڈائل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 208 رنز بنا سکی۔میزبان ٹیم کی جانب سے مارکو جانسن 54 اور ہینرچ کلاسن 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement