تازہ ترین

پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔آسٹریلیا کی تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں، جسپریت بمرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہیں جا سکے تھے، نتش کمار 41، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement