چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: بھارتی بورڈ کی آئی سی سی کو خریدنے کی کوشش
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو خط میں پاکستان نہ آنے کی بے بنیاد وجوہات بیان کردیں۔چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات تحریری طور پر مانگی گئی تھیں۔پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کے بارے میں زبانی طور پر جواب دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اب بھارتی بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط میں پیسوں کی لالچ دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی بورڈ نے خط میں آئی سی سی کو بے بنیاد وجوہات بیان کی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے خط میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ بھارت میں کروانے کا شوشہ چھوڑ دیا۔
Leave A Comment