تازہ ترین

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے، بھارتی ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔اس حوالے سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت سے ہاں یا ناں چاہیے۔

Leave A Comment

Advertisement