آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی شوشا جھوٹا نکلا
پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی شوشا جھوٹا نکلا۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔ تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقا سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، قلیل وقت میں جنوبی افریقا بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقا کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقا بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقا کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ 2009 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا لیکن پھر بورڈ ممبرز نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 2009 میں چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کا معاملہ مختلف تھا۔موجودہ حالات میں تمام اہم بورڈ ممبرز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت کسی ملک نے پاکستان آنے سے قبل کسی تحفظات یا خدشات کا اظہار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے۔
Leave A Comment