تازہ ترین

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف  پاکستان نے 4 وکٹوں پر مقررہ 20  اوورز میں 165 رنز بنا کر زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جب اوپنر عمیر یوسف 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد صائم ایوب اور عثمان خان نے ٹیم کو سنبھالا، اور 57 کے اسکور پر صائم ایوب بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔پاکستان کو تیسرا نقصان عثمان خان کی وکٹ کا اٹھانا پڑا جب وہ 13 ویں اوور کی دوسری گیند پر 91 کے اسکور پر 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔پاکستان کے کپتان سلمان آغا 14 ویں اوور کی دوسری گیند پر 100 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے انہوں نے اپنی اننگ میں 19 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔طیب طاہر اور عرفان خان نے شاندار ناقابل شکست اننگ کھیل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کا اسکور 165 رنز تک پہنچایا، طیب طاہر نے 39 اور عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ویلنگٹن مساکا ڈزا اور ریان برل نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

 

Leave A Comment

Advertisement