تازہ ترین
Latest

بھارتی حکومت نے چیمئپنز ٹرافی کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کا بی سی سی آئی کا بیانیہ جھوٹا قرار دے دیا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کی بات نہیں کی، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے۔خیال رہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بی سی سی آئی کا مؤقف تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات ہیں، بی سی سی آئی اب تک پاکستان کا دورہ حکومتی اجازت سے مشروط کرتا رہا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کہہ چکے ہیں کہ ہمیں جو حکومت کہے گی ہم وہ کریں گے لیکن اب بھارتی سرکار کہہ رہی ہے کہ دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement