تازہ ترین
Latest

لاہور میں چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے اپنا میچ جیت لیا۔غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے پر ساؤتھ افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 بنائے۔افریقی کھلاڑی لیسوفل نے 24 اور ایڈریچ ٹرہا  نے 17 رنز بنائے جبکہ بابر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 10.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اوپنر نعمت اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 گیندوں پر 59 رنز اسکور کئے جبکہ ظفر نے 33 سکور کیا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement