تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی  اور  پاکستان کے صاف مؤقف پر  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی  پریشان ہے۔ پاکستان کی جانب سے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہیں۔ہائبرڈ  ماڈل کے  آپشن کو  پاکستان کرکٹ  بورڈ  پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔ ایونٹ کو پاکستان  سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔ صرف ایک ٹیم کی وجہ سے ٹورنامنٹ  متاثر کرنے  پر  دیگر  بورڈز کو  بھی تحفظات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹورنامنٹ میں  بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کو شامل کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔

2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب برطانوی حکومت نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو  ویزا  دینے  سے  انکار کیا تھا تو  زمبابوے کی جگہ  اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  انگلینڈ سے  منتقل کرنے کے بجائے زمبابوے  سے  مذاکرات  کرکے  معاملہ  طےکیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement