پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، قومی ٹیم نے فائنل میں بنگلادیش کو شکست دی۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔قومی ٹیم نے 140رنز کا ہدف 11ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثار علی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 139رنز بنائے تھے۔بنگلادیش کی جانب سے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان بلائنڈ کے بابر علی نے 2، محمد سلمان اور مطیع اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
Leave A Comment