تازہ ترین

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارت دستبردار ہوگیا۔میڈیار پورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےلیے اجازت نامہ (این او سی) دینے سے انکار کیا تھا۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو نے بھارت کی ٹی20 ورلڈکپ سے دستبرداری کی تصدیق کی ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں میگا ایونٹ کےلیے جانے سے متعلق اجازت نامہ وزارت کھیل نے جاری کیا تھا۔ وزارت کھیل کے بعد ٹیم کو بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی جاری ہونا تھا۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے لیکن اب تک تحریری آگاہی نہیں دی ہے۔شیلندر یادیو نے کہا کہ 25 روز سے حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے، ہم اب مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم انکار کا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے۔شیلندر یادو نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ابھی خط ملنا باقی ہے لیکن اب گفتگو کی بنیاد پر ہم نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement