آئی پی ایل نے13 سالہ کرکٹر کو کروڑ پتی بنادیا
13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔ انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کیلئے گزشتہ روز جدہ میں پلیئرز ڈرافٹس ہوئے جس میں بھارتی فرنچائزز نے جہاں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کا سکواڈ کا حصہ بنایا وہیں 13 سالہ کرکٹر کو بھی فرنچائز کا حصہ بن کر کروڑ پتی بن گئے۔13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کا حصہ بنے ہیں۔آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم راجھستان رائلز نے نوجوان کرکٹر سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا اور سکواڈ کا حصہ بنایا۔جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
Leave A Comment