تازہ ترین

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اگلے برس کے شروع میں پاکستان میں شیڈول چمپیئنز ٹرافی کا کپ عالمی دورے میں میزبان ملک میں موجود ہے اور ٹرافی کی دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں آج کراچی میں نمائش ہوگی۔آئی سی سی کی جانب سے میزبان ملک پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے اپنے منظور شدہ دورے میں تبدیلی کی گئی اور متعدد مقامات کا دورہ منسوخ کردیا گیا۔ٹرافی کی آج شہر قائد میں آمد ہوگی، جس کے بعد ٹرافی مقامی ہوٹل پہنچا دی جائے گی اورشیڈول کے مطابق ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی، ٹرافی کو مزار قائد کے بعد موہٹہ پیلس اور نیشنل بینک اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔چمپیئنز ٹرافی کو عوامی نمائش کے لیے مختلف مقامات کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں میں بھی لے جایا جائے گا، ٹرافی پاکستان کے بعد 26 نومبر کوافغانستان پہنچا دی جائے گی جہاں 28نومبر تک نمائش ہوگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement