دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور امتحان، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 29 رنز سے شکست کے بعد گرین شرٹس آج دوسرے میچ میں کینگروز کو مات دینے کے لیے پرعزم ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اور صرف سات سات اوورز کا کھیل ہو سکا تھا، جس میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت فتح حاصل کی تھی۔پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں۔تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، دونوں ملکوں نے12،12میچز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

 

Leave A Comment

Advertisement