انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کے بارے میں زبانی طور پر آگاہ کیا تھا۔اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا یے، قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی اور آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا اور بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جاسکتا یے۔

 بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، ائی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے۔ پاک بھارت میچز نہ ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement