چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محمد رضوان کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ملاقات ختم ہوچکی ہے، محمد رضوان پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان ہوں گے۔محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی تھی، سیلیکٹرز نے بھی محمد رضوان کو وائٹ بال کپتان مقرر کرنے کی حمایت کردی ہے۔ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ چئیرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان میٹنگ خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی، محمد رضوان مسکراتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر آئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement