تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان اصول مؤقف پر ڈٹ گیا۔ چیمپئنز ٹرافی2025 کے معاملے پر بھارت بے جا ضد اور پاکستان سخت اصولی موقف پر قائم ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے پاکستان کو منانے کے لئے رابطے شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کا جواب دینے سے پہلے منانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارت کے انکار کے بعد آئی سی سی پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر مناناچاہتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ شفٹ کرنے اور ہائبرڈ ماڈل کے لئے مکمل منع کر چکا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement