پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اننگز ختم ہو گئی ہے ۔جس میں پاکستان کی پوری ٹیم 203رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کا صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

Leave A Comment

Advertisement