تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمیر احمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کیلئے غیر متزلزل جذبہ موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ میں اس ٹورنامنٹ کیلئے اہم ذمہ داری سنبھالنے کو اعزاز سمجھتا ہوں جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے دی ہے، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اور آئی سی سی کے ساتھ اہم بات چیت بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تجربہ کار ٹیم نے کامیابی کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی منصوبہ بندی سمیت کئی اہم ایونٹس پر عمل درآمد کیا۔

Leave A Comment

Advertisement