تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج میلبرن میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے پاکستانی پلیئرز عرفان نیازی اور صائم ایوب کو ون ڈے ڈیبیو کیپس پیش کیں۔ گزشتہ روز، قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا۔ کپتان محمد رضوان پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں  عبداللہ شفیق، صائم ایوب،  بابر اعظم،  محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلیا پلینگ الیون

آسٹریلیا پلیئنگ الیون، میتھیو شارٹ، جیک فریزر مکگرک، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، شین ایبٹ، کپتان پیٹ کمنز، میچل اسٹارک اور ایڈم زمپا۔

دورہ آسٹریلیا کا مکمل شیڈیول

پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل راؤنڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ  اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں برسبین پہنچیں گی جہاں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر ،دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement