تازہ ترین

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔عمان کے العامرات کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 135 رنز بنائے۔ اوپنر عمیر بن یوسف نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔حیدر علی 14، محمد عمران 13 اور عرفات منہاس 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی سری لنکا کی بولنگ لائن کے سامنے دہرا ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکا۔جواب میں سری لنکا نے 136 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل کی سیٹ پکی کرلی۔اہان وکرما سنگھے 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ لہیرو اوڈاارا نے 43 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں دوسرا سیمی فائنل افغانستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement