تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ دوسرے ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان نے پراعتماد بلے بازی کی اور 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی جبکہ قومی ٹیم ایڈیلیڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔دونوں ٹیمیں 8 مرتبہ اس گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں تھی جہاں کینگروز نے 7 مرتبہ جیت حاصل کی تھی۔ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال قبل 1996 واحد جیت حاصل کی تھی اس وقت قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض وسیم اکرم کے سپرد تھے اور اس میچ میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کی اننگز

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، صائم ایوب 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی باری میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق 64 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے ان کی باری میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور وہ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ لیگ سپنر ایڈم زمپا نے حاصل کی

Leave A Comment

Advertisement