چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کراچی اور لاہور میں سٹیڈیمز کے قریب ہوٹل بنانے کے پلان پر مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے بعد ہوٹل پراجیکٹ پر کام شروع ہو گا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی متصل زمین ہوٹل کے لئے مختص ہے، ہوٹل بنانے سے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ٹیمیں ہوٹل سے لمحہ بھر میں سٹیڈیم پہنچ سکیں گی، ہوٹل سے سٹیڈیم کے درمیان ایک انڈر پاس بھی پلان کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سٹیڈیم کی زمین پر ہوٹل بنانے کے لئے کراچی کے تاجروں سے بات بھی کر چکے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement