افغانستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔افغانستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول سیریز میں تین ٹی20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 میچز 9، 11 اور 12 دسمبر کو ہرارے میں کھیلے جائیں جبکہ ون ڈے میچز 15، 17 اور 19 دسمبر کو ہوں گے۔افغانستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 سے 6 جنوری تک بولاوایو میں کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement