پاکستانی پلیئرز کی میلبرن میں دوسرے روز بھی ٹریننگ
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے میلبرن میں دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے ایم سی جی سے ملحقہ پریکٹس ایریا میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں جہاں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے مکمل ردھم کے ساتھ بولنگ کی۔اس دوران عامر جمال نے نیٹ پر لمبی بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بھی میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا تھا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی تھی۔فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Leave A Comment