بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات آج مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔مولانا فضل الرحمان مدارس کی رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں، بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اس سے پہلے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
Leave A Comment