اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار ارب سے متجاوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ایک اور تاریخی دن رہا، 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوانٹس کی حد عبور کرگیا۔پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کا پہلا دن انتہائی مثبت رہا، 100 انڈیکس پہلی 94 ہزار پوائنٹس ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار ارب سے تجاوز کرگئی۔دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 93 ہزار 648 پر بند ہوا جبکہ آج بلند ترین سطح 94 ہزار 20 رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں دن کے آخر تک 81 کروڑ شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب روپے بڑھنے کے بعد 12 ہزار 55 ارب روپے ہے۔
Leave A Comment