تازہ ترین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کو پروفیشل گروپ پر برتری حاصل ہے۔

لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے رؤف عطا نے 558 اور پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ) کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کیے اور یوں انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار روف عطا نے 74 ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔

ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 125 ووٹ لیے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ  85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری جہاں ہے تاہم غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا 294  ووٹ لے کر آگے ہیں، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔سپریم کورٹ اسلام آباد سے انڈیپنڈنٹ گروپ کے میاں محمد رؤف عطا کو 71 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ اسٹیشنز پر میاں رؤف عطا نے 44 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں محمد رؤف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے، غیرحتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ کو 123 ووٹ ملے اور میاں محمد رؤف 3 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رؤف عطا 21 ووٹ لے کر جیت گئے، حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 10 ووٹ لے سکے۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے میاں محمد رؤف عطا 25 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 11 ووٹ لے سکے، سوات سے بھی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا جہاں میاں محمد رؤف عطا نے 20 اور منیر کاکڑ نے  12 ووٹ لیے۔

غیر حتمی نتیجہ میاں رؤف عطا نے ایبٹ آباد سے 7، بنوں سے 11، ڈی آئی خان سے 14، سوات سے 8 اور پشاور کے پولنگ اسٹیشن سے 4 ووٹوں کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی۔

سندھ کے تینوں پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج بھی موصول ہوگئے ہیں، جس کے مطابق کراچی سے حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 238 جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا نے 158 ووٹ حاصل کیے تو منیر کاکڑ 80 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب حیدرآباد سے بھی غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 50 ووٹ لیے کر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ  34 ووٹ لے سکے اور انہیں 16 ووٹ سے اسٹیشن میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

سکھر کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں محمد رؤف عطا نے 41 جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 23 ووٹ لیے اور رؤف عطا نے 18 ووٹ کے فرق سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان کے واحد پولنگ اسٹیشن کوئٹہ سے موصول غیر حتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 120 ووٹ لے کر آگے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا 70 ووٹ لے کر 50 ووٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement