پی ٹی آئی کے مطالبات بے تُکے ہیں، حکومت کوئی مذاکرات نہیں کر رہی، سینیٹر عرفان صدیقی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات بے تُکے ہیں، حکومت کوئی مذاکرات نہیں کر رہی۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چاروں مطالبات نان اسٹارٹر ہیں، کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ عمران خان اپنے جرائم کی سزا پا رہے ہیں، بند گلی میں آ جانے کے باعث پی ٹی آئی کے لیڈر اِدھر اُدھر ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا اقرار تو جنرل باجوہ کر چکے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی 24 نومبر کی کال واپس لے لے تو اچھا ہے ورنہ حکومت آئین و قانون کے تحت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا فرض ادا کرے گی۔
Leave A Comment