تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ناران میں برفباری کے باعث راستے بند کردیے گئے جس کے باعث سیاحوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا، آج شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا، لاہور کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرما کی آمد کا اعلان کردیا، بالائی علاقوں میں برفباری سے وادیوں کا حسن مزید نکھرگیا جبکہ یخ بستا ہواؤں نے ڈیرے جمانا شروع کردیے۔بلوچستان میں زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں بارش ہوئی، بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے سندھ کا موسم بھی تبدیل کردیا جبکہ جیکب آباد، قمرشہداد کوٹ میں بارش سےعوام کے چہرے کھل اٹھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement