تازہ ترین

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی ججز کی تعداد 34کرنے کا بل منظور کرلیا گیا۔سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل منظور کرلیا،سینیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل بھی منظور کرلیا۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرایاگیاتھا۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد سے قبل وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک وزیر قانون کی جانب سےپیش کی گئی جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اس کے بعد وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  آرڈیننس قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 34 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا کر 12 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل پیش کرنے کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی تاہم اس دوران وفاقی وزیر قانون نے بل کے نکات سے ایوان کو آگاہ کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کی رجسٹری ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، جس کی بنیاد پر ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے۔اسی کے ساتھ وزیر قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کیا اور بتایا کہ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 9سے بڑھا کر 12کی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement