تازہ ترین

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مزید مہنگی ہوگئی ہے اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement