تازہ ترین

اسپورٹ رولز میں ترمیم اور تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات ختم ہو گئیں۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری، شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی گئی، اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی۔مراسلے کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی شہری، کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement