تازہ ترین

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو جنوری 2025ء سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 5 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں آیا ہوا مشن آج رات روانہ ہوجائے گا۔آئی ایم ایف مشن کے آج وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے ساتھ سیشن ہوئے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو دی گئی بریفنگ میں یقین دہانی کرائی کہ جنوری 2025ء سے ملک میں زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔دوران مذاکرات آئی ایم ایف نے صوبوں کے زرعی ٹیکس پر اقدامات کا جائزہ لیا، بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت زرعی ٹیکس سے 8 ارب کا ریونیو ہے جبکہ زرعی ٹیکس کا پوٹینشل 2300 ارب روپے کا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement