تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس کر کے جواب طلب کیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 کی تاجر تنظیم نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نظامِ زندگی مفلوج کیا گیا، حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار نہیں رکھ سکے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement