تازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں، جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔ اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیے تھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے، پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیے۔

Leave A Comment

Advertisement