تازہ ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ،سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ کی حد کو چھو لیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement