تازہ ترین

سپریم کورٹ کا پہلا 6 رکنی آئینی بینچ آج مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین بینچ کی سربراہی کریں گے، آئینی بینچ آج 18، کل 16 کیسوں کی سماعت کرے گا، آئینی بینچوں کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کردی گئی، ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سنے جائیں گے،علی ظفر اور میشا شفیع ہراسگی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔سابق صدر عارف علوی کی برطرفی، عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی، سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر، پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر از خود نوٹس پر سماعت ہوگی۔ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

Leave A Comment

Advertisement