ایف بی آر میں گریڈ 20 اور 21 کے 18 افسران کےتقرر اور تبادلے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گریڈ 20 اور21 کے 18 افسران کے تقرر اور تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ممبر آئی آر آپریشنز میر بادشاہ وزیر کو تبدیل کردیا گیا ہے، گریڈ 21 کے ڈاکٹر حامد عتیق سرور ممبر آئی آر آپریشنز تعینات کیے گئے ہیں۔
گریڈ 20 کے نجیب اللّٰہ میمن ممبر آئی آر پالیسی تعینات ہوئے ہیں، گریڈ 21 کے چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی، ساجد اللّٰہ صدیقی ممبر ایف بی آر تعینات کیے گئے ہیں۔چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی ڈاکٹر سرمد قریشی کو چیف کمشنر آر ٹی او ملتان تعینات کیا گیا ہے۔چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا فہیم محمد کو چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے طارق ارباب ڈی جی ٹیکس براڈننگ تعینات ہوئے ہیں۔چیف کمشنر ایل ٹی او اسلام آباد اشتیاق احمد خان ممبر ایف بی آر تعینات ہوئے ہیں۔گریڈ 21 کے زبیر بلال چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سجاد تسلیم چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور تعینات ہوئے ہیں۔
Leave A Comment