تازہ ترین

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 9 کارروائیوں میں 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اورگوادر میں کی گئیں، کارروائی میں  51کلو 900گرام چرس،6  کلو 200گرام آئس برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کارروائی کے دوران 5 کلوگرام ہیروئن،51 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave A Comment

Advertisement