پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس، ایف سی اہلکاروں کو ڈیوٹیاں تفویض
تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس، ایف سی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔فرنٹ لائن پر رہنے والی پولیس فورس کو اینٹی رائٹ کٹس، آپریشن سامان کی ترسیل بھی کر دی گئی۔پولیس و ایف سی اہلکاروں اور افسران کو صبح 6 بجے ڈیوٹی پوائنٹس پر چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
Leave A Comment