تازہ ترین

ایس آئی ایف سی  کی سہولت کاری  اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث  پاکستانی ٹیکسٹائل  کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اگست 2023 میں یہ 1.46 بلین ڈالر تھیں۔بنگلہ دیش میں  سیاسی عدم استحکام  اور بین الاقوامی پابندیوں کے نتیجے میں چین کی مصنوعات کی طلب میں کمی پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ  کا باعث بنی ہیں۔

جے ایس گلوبل ریسرچ کی تجزیہ کار  نے برآمدات میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی لاگت اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ چین پر پابندیوں نے عالمی کپڑے کے درآمد کنندگان کو پاکستان، بھارت اور ویتنام جیسی متبادل مارکیٹوں کی جانب مائل کیا ہے۔اس صورتحال  کے باعث  اگست 2024 میں نٹ وئیر  اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں 28 فیصد سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے ، پاکستان کی لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی" انٹرلوپ لمیٹڈ" اس صورتحال سے خاص طور پر ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں مزید  بہتری کی توقع کر رہی ہے جس  سے کمپنی کے مارجن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے پاس عالمی منڈی میں اپنے قدم جمانے اور اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا کر برآمدات  میں مزید اضافے کا یہ سنہری موقع ہے۔بلا شبہ  برآمدات میں اضافہ پاکستان کی صنعتی ترقی میں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی معاونت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave A Comment

Advertisement