بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع
ملک میں بجلی صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی گئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی ہے۔نیپرا دستاویز کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔ نیپرادستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی۔اس حوالے سے درخواست کی سماعت 20 نومبر کو ہوگی اور منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
Leave A Comment