وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر
انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن ڈھائی بجے طلب کیا تھا جواب مؤخر کردیا گیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت ری شیڈول کیا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کے علاوہ وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کرنا تھی۔
Leave A Comment