اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر کروڑوں روپے جرمانہ عائد
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نےاسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) پر5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔جرمانہ نجی کمپنیوں کی انٹرکنکشن سٹڈی کی منظوری میں تاخیرپر عائدکیاگیا،نیپرا نےآئیسکو پرجرمانہ لگانے کا حکم بھی نامہ جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق انٹرکنکشن سٹڈیزمیں تاخیرکرنے پرکمپنیوں کے سابقہ ٹیرف لیپس کرگئے تھے،نیپرا کی جانب سے آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم آئیسکو نیپرااتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی، آئیسکو کو15 روز میں جرمانہ نامزدکردہ بنک میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Leave A Comment