11 نومبر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس ،شہباز شریف شرکت کیلئے 10 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گے۔وزیراعظم 11 نومبر کو دوسرے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔
Leave A Comment