ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے حکومت کو ہر حال میں منی بجٹ لانا ہوگا، دسمبر تک کا ہدف پورا نہ ہوا تو آئی ایم ایف سےاگلی قسط کی وصولی میں مشکلات ہوں گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی کے پہلے 4مہینوں میں ایف بی آر کو 980ارب روپے اکٹھے کرنا ہیں،ابھی تک ایف بی آر 775ارب روپے اکٹھے کر سکا ہے،ٹیکس وصولی ہدف پورا کرنے کیلئے آج شام تک 205ارب روپے مزید اکٹھاکرنا ہیں، کوشش کرکے بھی ایف بھی آر 850ارب روپے اکٹھے کر سکے گا۔
Leave A Comment